Duration 8:16

Ali as ki Tanhai - Jabran Hassan | Bethat TV Nohay | 1443 - 2022

2 814 watched
0
194
Published 20 Apr 2022

علیؑ کی تنہائی عقیدتوں میں دبی ہے علیؑ کی تنہائی وگرنہ بابِ جلی ہے علیؑ کی تنہائی یتیم اپنی غریبی کو بھول کر روئے جب آج ان پہ کھلی ہے علیؑ کی تنہائی نہیں ملے گی تجھے خانقاہ و مسجد سے کسی کنویں میں پڑی ہے علیؑ کی تنہائی سقیفیوں کی اَطاعت امامؑ سے دوری انہی سے مل کے بنی ہے علیؑ کی تنہائی سقوطِ دین پہ روتی ہیں فاطمہ زہراؑ دثارِغم میں چھپی ہے علیؑ کی تنہائی لہو کا رنگ ہے عابدؑ کے پاک اشکوں میں کہ ان کے دل میں چُبھی ہے علیؑ کی تنہائی یہ زخم تازہ نہیں ہے بہت پرانا ہے پیمبروںؑ سے چلی ہے علیؑ کی تنہائی حیاتِ زینبؑ و حسنینؑ میں جو گرمی ہے بکائے شب میں سنی ہے علیؑ کی تنہائی فریب خوردۂِ رقص و نعت و نوحہ سن تجھی سے گہری ہوئی ہے علیؑ کی تنہائی نقاشؔ علی www.islamimarkaz.com www.bethat.tv

Category

Show more

Comments - 27